کراچی : متحدہ کا پارلیمنٹ اجلاس سے واک آؤٹ

mqm protest

mqm protest

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کی صورتحال پر متحدہ قومی موومنٹ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور خاموش دھرنے پربیٹھ گئے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔کراچی میں کارکن کے قتل اور دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف ایم کیوایم نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ ان کا موقف تھا خراب داخلی صورتحال میں خارجہ پالیسی پر بحث نہیں ہوسکتی۔ ایم کیوایم کے ارکان نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

وزیرداخلہ رحمان نے احتجاج پر بیٹھے ایم کیوایم کے ارکان سے ملاقات کرکے یک جہتی کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کراچی میں امن کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا تحقیقاتی کمیٹی کو اڑتالیس گھنٹے میں واقے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گھر میں گھس کرقتل کیاجارہا ہے۔ اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود اقدامات نہیں کئے گئے۔ اس صورتحال میں خارجہ پالیسی پر بحث نہیں ہوسکتی۔