کراچی : ملک بھر میں ارتھ آور آج منایا جا رہا ہے

earth hour

earth hour

کراچی : (جیو ڈیسک)دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی زمین سے پیار اور توانائی کے بے دریغ استعمال کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر ارتھ آور شروع ہوتے ہی غیر ضروری بتیاں بجھا دی جائیں گی، اسی طرح کراچی میں قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ اور پشاور ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ارتھ آور پر تمام نان آپریشن لائٹس بند کردی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی کی عمارت پر لگی غیر ضروری روشنیوں کو بند کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوہ ، بلوچستان اور قومی اسمبلی پر بھی ارتھ آور کے سلسلے میں انتظامات کیے گئے ہیں۔