کراچی : ملیر سٹی میں بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ملیر سٹی میں محبت نگر کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا سیمنٹ کے بلاک بنانے کے تھیلے میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دو ر تک سنی گئی ۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔