کراچی میں انتخابی فہرستوں میں بے قاعدگیوں کے متعلق آج فیصلہ ہو گا

Karachi Supreme Court

Karachi Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی آئینی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ا فتخار محمد چوہدری ،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنی درخواستوں میں کراچی میں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی استدعا کی تھی۔سپریم کورٹ ان درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے گی۔