کراچی میں بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی جی رینجرز سندھ

dg ranger

dg ranger

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اعجاز چوہدری نے کہا ہے کراچی میں بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔ رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات برقرار رہنا چاہئیں۔ آپریشن میں تاخیر کے باعث بہت سے جرائم پیشہ عناصر اسلحہ اور گولہ بارود سمیت خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل اعجاز چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت بائیس اگست کو اجلاس ہوا جس میں رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا اور پچیس اگست کو اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا رینجرز کراچی میں بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔ اس کا ہدف بڑے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے وابستگی کا دعوی کرتے ہوں ان کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے دیئے گئے اختیارات برقرار رہنے چاہئیں۔انہوں نے کہا رینجرز پر کسی قسم کا دبا نہیں، ریاست جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کا فیصلہ کر لے تو جرائم پیشہ افراد کی کمر ٹوٹ جائے گی۔میجرجنرل اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کراچی میں اسلحہ اسمگل ہو کر ہی آتا ہے، کہاں سے آتا ہے اور کن لوگوں کے اسلحہ ڈیلروں سے تعلقات ہیں یہ سب واضح ہے۔
ڈی جی رینجرز نے کہاکہ رینجرزکی تمام کارروائی انٹیلی جنس معلومات پر کی جاتی ہے۔ شہر کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے تواتر کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔