کراچی میں دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ جاری

pakistan

pakistan

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس کا پنڈال مزار قائد کے قریب سج گیا ہے۔ مرکزی قائدین مولانا سمیع الحق، سید منورحسن،حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق ،حافظ سعید ، صاحبزادہ محمد زبیراور علامہ طاہر اشرفی سمت دیگر رہ نما بھی خطاب کریں گے۔

دفاع پاکستان کانفرنس کی انتظامیہ نے مقررہ وقت پر جلسے کا آغاز کردیا ہے۔ شہر بھر سے کارکن قافلوں اور ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔ پنڈال میں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جماعت الدعوی کے تین ہزار کارکن جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس نے کانفرنس کے شرکا کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے۔