کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ ، سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

Karachi Security

Karachi Security

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

کراچی: حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ موجود ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں رینجرز اور پولیس کو سنیپ چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔