کراچی میں دہشتگردی کرانے والوں کو سب جانتے ہیں۔ ثروت اعجاز

ejaz qadri

ejaz qadri

لاہور : (جیو ڈیسک) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کوسب جانتے ہیں۔ رحمان ملک کے بار بار چکر لگانے سے شہرقائد میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

لاہور ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں قید پندرہ لوگ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہے ہیں۔ بھتہ خوری نے کراچی کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔