کراچی میں شہید ایس پی کی نماز جنازہ، مزید 3 افراد قتل

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) مختلف واقعات کے دوران 3 شخص جاں بحق ہو گئے۔ شہید ایس پی شاہ محمد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ نیاز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہاکس بے نیلم پوائنٹ میں ایک شخص کی ڈوبی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی جبکہ گزشتہ روز قتل کیے جائے والے شہید ایس پی شاہ محمد کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کی جائے گی۔