کراچی میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ،5 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ امان جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شرافی گوٹھ میں لانڈھی یوسی فائیو کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کامران زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے نور علی اور یاسر زخمی ہوئے۔

عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج یاسر دم توڑ گیا۔ رضویہ کالونی میں ایک شخص موسی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا فقیر کالونی میں فائرنگ سے ذیشان، شاہد اور جلیل زخمی ہوئے۔