کراچی میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات ،7 جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عیسی نگری سے گلشن اقبال جانے والی سڑک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار دو افراد اختر حسین اور تنویر الرحمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والا ادھیڑ عمر شخص مصطفی ہاشم ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بلدیہ میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ رات گئے بلدیہ نمبر 2 ، نیٹی جیٹی پل اور شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب سے تین لاشیں ملیں جنہیں اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا۔