کراچی میں مزید 4 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار، فائرنگ جاری

karachi killing

karachi killing

کراچی : ( جیو ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں روکی جاسکی اور شہر میں رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت چارافراد جان کی بازی ہار گئے۔ صفورہ گوٹھ میں ڈمپر کو آگ لگادی گئی۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی محمد دین ہلاک ہو گیا۔ اے این پی ترجمان کے مطابق مقتول پختون ایکشن کمیٹی کا ممبر تھا۔ ملیراور لیاقت آباد کے علاقوں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا گیا۔لیاقت آباد میں ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

شادمان ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔رات گئے نیوکراچی ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جبکہ شاہ فیصل ایک نمبر میں ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔