کراچی میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل پر پابندی کی اجازت

Sindh Highcourt

Sindh Highcourt

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی اجازت دیدی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے حکومت کی شہر میں 10 دن کے لیے موٹر سائیکل پر پابندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی درخواست نامناسب ہے۔ حکومت موٹرسائیکل پر پابندی لگانے کی بجائے سیکیورٹی انتظامات بہتر کرے۔

عدالت میں سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وسیم احمد اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک بھی پیش ہوئے ۔ عدالت نے حکومتی وکلا کا موقف سنتے ہوئے صرف چھٹی کے روز 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل پر پابندی کی اجازت دیدی۔