کراچی : نرسوں کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

karachi nurse

karachi nurse

کراچی : (جیو ڈیسک) نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج آج پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور مظاہرین تاحال پریس کلب پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں آج ایک اور بچہ چل بسا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے کیمپ لگائے بیٹھے ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن ملنے تک وہ احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں گے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیر اعلی سندھ جلد ان کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے۔

ادھراسپتالوں میں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا بائیکاٹ جاری ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں آج ایک اور بچہ دم توڑگیا۔ این آئی سی ایچ میں گزشتہ چار بچے فوت ہوگئے تھے جس کے باعث ادارے میں نئے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا تاہم آج سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں نرسنگ اسٹاف کام کر رہا ہے۔