کراچی: ڈکیتی کی دوران مقابلہ میں پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) برنس روڈ پر ڈکیتی کے دوران پولیس کا ڈاکوں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

آرام باغ پولیس کے مطابق ڈاکو دکان پر ڈکیتی میں مصروف تھے کہ گشت کرنے والی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جس پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جو سول اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول اور چھینی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔