کراچی: ڈی آئی جی سلیم صدیقی سے ڈاکو پستول چھین کر فرار

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) نامعلوم افراد ڈی آئی جی سلیم صدیقی سے ان کا سرکاری پستول چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سلیم صدیقی درخشان کے علاقے میں منی چینجر سے رقم لے کر نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گھیر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سلیم صدیقی سے پستول چھین کر فرار ہو گئے۔ درخشاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر ایسٹ زون میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔