کراچی : کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

KARACHI

KARACHI

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے زینب مارکیٹ کے سامنے واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔آگ سے بچنے کی کوشش میں ایک شخص نے عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور آٹھویں منزل سے نیچے گرگیا۔ فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ عمارت میں کئی افراد اندر پھنس گئے ہیں۔ عمارت سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے ۔ عمارت عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ آگ کے باعث عمارت میں دھواں بھر گیا ہے۔