کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو لاشیں اورنگی ٹاؤن نمبر 7 کے علاقہ سے ملی ہیں جبکہ ایک لاش لیاقت آباد سے ملی ہے، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والے تینوں افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔