کراچی گل بائی میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

Fire in Karachi

Fire in Karachi

کراچی سائٹ کے علاقے گل بائی میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی،15 سے زائد فائر ٹینڈرز 2 اسنارکل اور 2 با وٴزر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔

کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے گل بائی میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اطلاع پر ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔ آگ کی شدت دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔

فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث قریبی علاقے کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔ شہر بھر کے15 سے زائد فائر ٹینڈرز 2 اسنارکل ،2 باوزر اور آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور فائر بریگیڈ کے ساتھ پاکستان ایئر فورس کا عملہ بھی آگ بجھانے میں مدد کر رہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کو ابتدائی طور پر تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی بڑھتی ہو آگ نے قریبی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کے باعث قریبی علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا۔

کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی مسلسل فراہمی کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھنے کے لیے ،ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے شہر میں ایمر جنسی نافذ کر دی اور گلبائی کے قریب بند 5 واٹر ہائیڈرنٹ کھلوادیئے گئے۔