کرم ایجنسی: فورسز کا آپریشن،40عسکریت پسند ہلاک،10اہلکار شہید

agency

agency

کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقے علی شیر زئی اور مسوزئی میں جھڑپ کے دوران چالیس عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دس اہلکار شہید ہوئے۔ اس جھڑپ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور 32سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مسوزئی کے علاقہ جوگی کے مقام پر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک چالیس عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں دس سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید اور 32زخمی ہوئے۔