کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی،11شدت پسند ہلاک

agency

agency

اورکزئی اور کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، جس میں گیارہ شدت پسند ہلاک اور تین ٹھکانے تباہ کردئے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس میں ذرائع کے مطابق چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ کردئے گئے۔
ادھر اپراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا گیا۔ شدت پسندوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔