کرپشن کے پولیو نے صنعت اور زراعت کو تباہ کر دیا۔ شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے پولیو نے ملکی صنعت اور زراعت کو تباہ کردیا ہے۔ اس پولیو کے خلاف بھی بھرپور کام کرنا ہو گا۔
لاہور میں تین روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے چوروں کی بات پر توجہ دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا لوٹ مار کا پولیو نہ ہوتا تو ملک میں آج لوڈشیڈنگ کا بحران نہ ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ادویات اسکینڈل کا ایک ایک لفظ قوم کے سامنے لاں گا۔ قوم سے وعدہ کرتا ہوں ذمہ دار افراد کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ حکومت اور آپ کے وزیر دوست محمد کھوسہ بھی تنقید کر رہے ہیں کہ سوال پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انہیں اشتعال نہ دلایا جائے تو مہربانی ہو گی۔