کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

Kashmir Republic Day

Kashmir Republic Day

سری نگر (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہفتہ کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکار۔

اس کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کے متصادم ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی اور تمام کاروباری ادارے ، دفاتر ، بینک اور عدالتیں بند رہیں گی اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔