کل پاکستان عظیم الشان ساتویں سالانہ محفل حمد و نعت سائبان رحمت 2 جون کو ہو گی

گجرات : ہے ، اہلسنت کا جب تک ایک بھی مرد زندہ فضائوں میں گونجے گا نعرہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،…کل پاکستان عظیم الشان ساتویں سالانہ محفل حمد و نعت سائبان رحمت 2جون بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء گورنمنٹ ٹیکینکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (نزد جامع مسجد بلال )سروس موڑ منعقد ہو گی ، صاحبزادہ پیرسید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف مہمان خصوصی ہونگے اور پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف کی زیر قیادت محفل منعقد ہو گی ، ایم پی اے حاجی عمرا ظفر ، پیر سید آل احمد شاہ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف ، پیر عمارسعید سلیمانی رضوی آستانہ عالیہ مانگٹ شریف ، پیر سید فیض الحسن شاہ سجادہ نشین سندھانوالہ شریف خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے محفل کی رونق کو دوبالا کرینگے ، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری کرامت علی نعیمی فیصل آباد اور قاری محمد محسن رضا قادری حاصل کرینگے ، اور ملک نامور نعت خواں محمد عثمان صدیق قادری ملتان شریف ، حافظ محمد حنیف بگا لاہور ، شکیل اشرف قادری سیالکوٹ ، محمد حماد اسلم چشتی پھالیہ شریف ، محمد بلال قادری دینہ اپنے اپنے مخصوس انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کرینگے ، اور عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت صاحبزادہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی کا خصوصی خطاب ہو گا ، شیخ عرفان پرویز ، میاں جمال صفدر ، سیٹھ ذوالفقار ، محمد ظہیر ، سیٹھ مقصود ، چوہدری تنویر احمد ، چوہدری محمد رزاق ، سیٹھ رشید ، مسٹر شاری ، محمد سلیم عالم بھی محفل میں شرکت کی ، سعادت حاصل کرینگے ، محفل میں نقابت کے فرائض الحاج افتخار احمد رضوی آف شاہ کوٹ اور محمد ابوبکر سلطانی پھالیہ شریف سرانجام دینگے ، محفل کیلئے تمام انتظامات تیزی کے ساتھ مکمل ہے ، جارہے ہیں ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ارد گرد کے تمام علاقوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، لائیٹنگ کے انتظامات ڈان لائیٹنگ کی طرف سے کیے جائیں گے ، تمام عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ، محفل کے اہتمام پر لنگر کا وسیع اہتمام ہو گا ، محفل کے تمام تر انتظامات بزم انوارِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کر رہے ہیں ۔