کوالالمپور: جونیئر ایشیا ہاکی ٹورنا منٹ شروع، کوریا فاتح

Hockey

Hockey

کوالالمپور: (جیو ڈیسک) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، پاکستانی ٹیم آج چین کے مدمقابل ہو گی۔

ملائیشیا کے شہر مالا کا میں جونیئر ایشیا کپ کا ایونٹ آج شروع ہو گیا ہے۔ کوریا نے حریف جاپان کو چار ایک سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان جمعے کو میچ دن تین بجے شروع ہو گا۔ تیرہ مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں بھارت بطور دفاعی چیمپئن شریک ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا جوڑ چھے مئی کو پڑے گا۔