کوشش ہے پہلے بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آئے: آصف باجوہ

Asif Bajwa

Asif Bajwa

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آ کر سیریز کھیلے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ وہ بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے لیئے ملائشیا جا رہے ہیں جہاں بھارتی حکام سے بھی ملاقات ہو گی۔ انھوں نے کہا شیڈول کے مطابق تو پاکستان نے رواں سال پہلے بھارت کا دورہ کرنا ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پہلے روایتی حریف پاکستان آئے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ وہ ملائشیا ہاکی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔