کولمبو ٹیسٹ دوسرا روز : سری لنکا کے تین وکٹ پر 43 رنز

Colombo Test

Colombo Test

کولمبو ٹیسٹ (جیوڈیسک) کولمبو میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر تینتالیس رنز بنائے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے دو وکٹ پر دو سو بتیس رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم چار سو بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ راس ٹیلر نے ایک سو بیالیس اور کین ولیم سن نے ایک سو پینتیس رنز بنائے۔ رنگانا ہیراتھ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے تین ابتدائی بیٹسمین بارہ رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین پہنچ چکے تھے۔ لیکن اینجلو میتھیوز بیس رنز نے اوپنر تھرنگا پرویتانا نو رنز کے ساتھ مل کر دوسرے روز کھیل کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر اسکور تینتالیس رنز تک پہنچا دیا۔