کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 20/8/2017

 Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : اقتدار اور اختیار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے معاشرے کی ترقی کا انحصار قانون اور میرٹ کی بالا دستی پر ہے عوامی نمائندگان سمیت سرکاری افسران سمیت سب کو اصولوں کی پابندی کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا وہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے ملک و قوم کو در پیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کیلئے بہترین قیاد ت کا انتخاب کیا تھا حکومت نے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، بد امنی اور لوڈ شیڈنگ جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دی انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے حکومت نے محدود وسائل کا رونا رونے کی بجائے تمام دستیاب وسائل کو منظم حکمت عملی کے تحت ایسا استعمال کیا کہ عوام کو خوشگوار تبدیلی عملی طور پر نظر آئی انھوں نے کہا کہ حکومت میںگذشتہ چار سالوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے انھوں نے کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی حکومت اور نمائندوں سے ناجائز فرمائش اور میرٹ و قانون کے بر خلاف کام کی بجائے ان کی بالا دستی حکومتی خدمات کی بہتری اور سماجی برائیوں کے خاتمے کی توقع رکھنی چاہیے تا کہ ترقی اور خوشحالی کی منزل تک جلد پہنچا جا سکے ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا بوائز ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خان کی ناقص صفائی پر سخت نوٹس بوائز ڈگری کالج کوٹلہ میں صفائی اور تزئین و آرائش شروع کروا دیا انھوں نے گذشتہ روز عوامی شکایات پر بوائز ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی کا ڈی سی گجرات کے ہمراہ وزٹ کیا تھا اور کالج کی ناقص صفائی ، کالج گراونڈ کی بد حالی اور بلڈنگ کی توڑ پھوڑ پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ڈی سی گجرات نے پرنسپل بوائز ڈگری کالج کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم بھی دیا تھا چوہدری محمد علی تنویرچیئرمین ضلع کونسل گجرات نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کمیونٹی کی مدد سے کالج میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی ، کالج گراونڈ کی خوبصورتی کیلئے کام شروع کروا دیا ہے صفائی کے بعد کالج کی عمارت کو بھی مرمت کیا جائیگا عوامی حلقوں نے چیئرمین ضلع کونسل گجرات کے احسن اقدامات کو خوب سراہا چیئرمین ضلع کونسل گجرات نے لیگل ایڈوائزر ضلع کونسل گجرات چوہدری حماد ایڈوکیٹ کے ہمراہ کالج کا وزٹ کیا اور صفائی و مرمت کے کام کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کالج میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر عوامی مسائل سنیں گے پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہیں جس کی وجہ سے ممبر قومی اسمبلی اسلام آباد میں موجود رہے اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلا س ملتوی ہونے کے باعث گذشتہ شام ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر پہنچ گئے اور دوست احباب سے ملاقاتیں کیں ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کے مطابق چوہدری عابد رضا کل مورخہ 20اگست کو ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر عوامی مسائل سنیں گے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چئیرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کا یونین کونسل بھگوال ، گلیانہ کا خصوصی دورہ انھوں نے چئیرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس ، چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدر حسین اور چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک اشفاق حسین کے ہمراہ خادم اعلیٰ رورل روڈ پروگرام کے تحت منظور ہونے والی سڑک نصیرہ روڈ گلیانہ تا گولڑہ ہاشم براستہ ڈھل گجراں ، بھگوال کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر سب انجینئر آصف راٹھور پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار محمد خان ہائی وے کنسڑکشن انکے ہمراہ تھے۔