کوہلی نے پاکستان سے جیت چھین لی

Virat Kohli

Virat Kohli

بنگلہ دیش: (جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کا روایتی طور پر دلچسپ میچ۔ پاکستانی بلے باز وں کے تین سوانتیس رنز میچ نہ جتا سکے، بالرز کی کارکردگی مایوس کن رہی ویرات کوہلی نے دلائی بھارت کو فتح ۔ پاکستان ہارکربھی ایشیا کپ کیفائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے محمد حفیط اور ناصر جمشید کی سنچریوں کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو فتح کیلئے تین سو تیس رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ محمدحفیظ نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کا بھی آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں ان فارم گوتم گمبھیر کو ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کو بولنگ میں بھی عمدہ آغاز فراہم کیا۔ تاہم بھارت نے ویرات کوہلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اور بھارت نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔