کپاس کی پیداوار، نظرثانی شدہ ہدف سے کم رہے گی

cotton

cotton

رواں مالی سال کے دوران کپاس کی پیداوار، نظرثانی شدہ ہدف سے کم رہے گی جبکہ چاول کی پیداوار میں چھ لاکھ ٹن اضافہ متوقع ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار کا تخمینہ ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ بیلز لگایا گیا تھا،تاہم سیلاب سے فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ توقع ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار کاٹن کراپ اسسمینٹ کمیٹی کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں صرف ایک کروڑ بائیس لاکھ بیلز رہے گی۔ چاول کی پیداوار ستر لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔
سیلاب نے گنے کی فصل کو بھی نقصان پہنچایا، جس کے باعث گنے کی پیداوار پانچ کروڑ انتالیس لاکھ ٹن رہے گی، جبکہ اس کا پیداواری اندازہ پانچ کروڑ چہیتر لاکھ ٹن تھا۔ رواں سال امدادی قیمت سو روپے اضافے سے ایک ہزار پچاس روپے فی چالیس کلوگرام کرنے کے بعد توقع ہے کہ گندم کی پیداوار میں کسانوں کی دلچسپی نمایاں رہے گی، جس سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔