کچھ دن بعد رائے ونڈ کو صوبہ بنانے کی قرار داد بھی آجائے گی۔ شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مارچ سے پہلے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تو جون آنے والا ہے وہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی طرف سے چار صوبوں کی قرار داد جمع کرائے جانے پر کہا کہ کچھ دنوں بعد ن لیگ رائے ونڈ کو صوبہ بنانے کی قرارداد بھی جمع کرادے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق فاٹا کو صوبہ بنانے کی تجویز پر غور کرے گی۔