کیا اسرائیل ایران پر حملے کی حماقت کرئے گا؟

War

War

معزز قارین اکرام آپ نے وہ کہاوت تو سنی ہو گی جب سانپ کی موت آتی ہے تو وہ سٹرک پر آجاتا ہے اس وقت امریکہ بہادر سٹرک پر آچکا ہے اس کے چمچے اسرائیل اور بھارت اس سے پہلے اپنی جان قربان کرنا چاہتے ہیں امریکہ افغانستان میں شکست کا ملبہ ہمسایہ ممالک پر ڈال رہا ہے امریکہ کی افغانستان میں شکست یقینی ہے اس کے حواری اب اسے بچانے کے لیے میدان میں کود رہے ہیں سب سے پہلے اسرائیل نے بھڑک لگائی ہے کہ وہ ایران پر کبھی بھی حملہ کر سکتا ہے آئے روز گرما گرم بیانات دیے جارہے ہیں اسرائیل کیا واقعی حملہ کرنے کی جرت کر سکتا ہے ؟یقینا جواب نفی میں آئے گا کیوں کہ 2001سے لے کر اب تک امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکا تو اسرائیل یہ جرت کیوں کر سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ بزدل ہیں ان کی تاریخ ہے جو ان کے آگے جھک گیا اس کو یہ ملیا میٹ کر دیتے ہیں اور جو ان کے آگے اکڑ گیا اس کا یہ آج تک بال بھیگا نہیں کر سکے پاکستان ان کے آگے جھک گیا اور آج تک ڈارون حملے برداشت کر رہا ہے ایران شروع دن سے اکڑ گیا اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور نہ ہی کچھ بگاڑ سکیں گے کیوں کہ اگر ایران پر حملہ ہو جاتا ہے تو پورا یورپ اس سے بچ نہیں سکے گا۔
ایران کے میزائل سے سارا یورپ جل اٹھے گا یورپ کا کوئی شہر تباہی اور بربادی سے بچ نہیں پائے گا اس وقت پوری دنیا کا کفر متحد ہو چکا ہے اور وہ مسلمانوں کو علیحدہ علیحدہ کر کے تباہ برباد کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کو تباہ برباد کر نے والے اب بہت جلد خود تباہی و بربادی سے ہمکنار ہونے والے ہیں ۔ کیوں کہ اب یہ معاشی طور پر دیوالیہ ہونے والے ہیں اور جلد ہی ان کا سورج غروب ہونے والا ہے ۔ اب تو یہ بچارے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پائون مار رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آنے والا ۔ کیوں کہ بربادی ان کا مقدر بن چکی ہے ۔ اب بھارت بڑی مقدار میں افغانستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور اربوں ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے صرف اس وجہ سے کہ امریکہ افغانستان سے نہ جائے کیوں کہ جس دن امریکہ رسو ا ہو کر اس خطے سے رخصت ہو گا اس دن بھارت کو اپنے ظلموں کا حساب دینا پڑھے گا اسرائیل بے چارہ نہتے فلسطینیوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکا پوری دنیا کا میڈیا روز دیکھاتا ہے ایک طرف جدید ترین اسلحہ سے لیس فوجی اور بکتربند گاڑیاں اور دوسری طرف ننگے پائوں ہاتھ میں پتھر پکڑئے فلسطینی ان کا مقابلہ کرتے ہیں اور ان کو پسپائی پر مجبور کرتے ہیں اگر ان لوگوں کو جدید اسلحہ دے دیا جائے تو اسرائیکل کو نانی یاد کروادیں ۔ ایک طرف نہتے فلسطینی اور دوسرے طرف جدید اسلحہ سے لیس ایران جو فلسطینیوں سے ڈر کر اپنی بل میں چھپ جاتے ہیں وہ ایران کے ایٹم بم اور میزائل سے کس طرح بچ پائیں گئے ۔
امریکہ اور اس کے تمام حواری کس ملک پر حملے کی جرت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے پہلے پاکستان کو دھمکیاں دیں اور اب ان کی دھمکیوں کا روخ ایران کی طرف ہے  پاکستان ایران تو دور کی بات اب یہ کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کر سکتے کیوں کہ طالبان نے ان کا وہ حشر کر دیا ہے اور ان پر وہ ضرب کاری لگائی ہے اور ان کو ایسے گہرے زخم لگائے ہیں اب ان میںوہ سکت نہیں رہی ۔ایران کے صدر احمد نژاد نے کہا ہے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی اپنے نیوکلیئر پروگرام سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم وہ قوم ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ایران ان کو وہ مار مارے گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گیں۔  تحریر : حافظ جاوید الرحمنٰ قصور