کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

KSE Index

KSE Index

کراچی (جیوڈیسک)براک اوباما کی کامیابی ایشیائی مارکیٹوں کی طرح کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا باعث بنی۔ انڈیکس پہلی مرتبہ سولہ ہزار دو سو کی سطح سے اوپر بند ہوا۔

دوبارہ منتخب ہو جانے کے بعد امریکی صدر اوباما نے جنگی دور کے خاتمے کا اعلان کیا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ سیمنٹ، فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر کے شئیرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چھیاسٹھ پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار دو سو اٹھارہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ اکیاسی لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔