کے ای ایس سی اورگیس کمپنی کا تنازع،لوڈشیڈنگ میں اضافہ

Kesc Ssgc

Kesc Ssgc

کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا اور کے ای ایس سی نے گیس کی کمی کا جواز بناکر کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کردیا ہے۔  کے ای ایس سی نے دعوی کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بن قاسم پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنیوالی پائپ لائن کے والوبند کردیئے ہیں جس سے بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹس ٹرپ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کے ای ایس سی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ پائپ لائن کا کوئی بھی والو بند نہیں کیا گیا اور 183ایم ایم سی ایف ڈی گیس بلارکاوٹ فراہم کی جارہی ہے جبکہ کے ای ایس سی نے سوئی گیس کے اٹھائیس ارب روپے بھی ادا کرنے ہیں اور جولائی کا بل بھی نہیں دیا ہے۔ کے ای ایس سی نے گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں اضافہ کردیا ہے اور شہر میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔