گجرات بار کے سالانہ انتخابات مکمل

گجرات(محمد بلال احمدبٹ)گجرات بار کے سالانہ انتخابات مکمل ، محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ صدر،چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ نائب صدر،چوہدری یاسر مبارک ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور نوشین عرفان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب،نومنتخب صدر راجہ حنیف نے413 ، طاہر صادق بٹ نے315 ، نائب صدر آفتاب احمد378عبدالمجید مغل272 جنرل سیکرٹری یاسر مبارک302 ، فرخ انور گجر212 ، فخرمحمود چیمہ نے207 ووٹ حاصل کئے۔

جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نوشین عرفان نے 477 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل ملک انصر ایڈووکیٹ نے231 ووٹ حاصل کئے اور بہرام یونس اڈیٹر، احسان اللہ کھوکھر کو فنانس سیکرٹری ، سجاد حسین لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ جیتے کامیاب ہونے والے وکلاء کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں رہا،وکلاء کی بڑی تعداد کامیاب وکلاء کو مبارکباد دینے پہنچی اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔