گجرات میں ہمیں دوہرا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، فیضان خالد بٹ

گجرات میں ہمیں دوہرا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے ، ایک طرف تو جھوٹی چوہدراہٹ اور جعلی ڈگری والے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، دوسری طرف ہماری پارٹی میں ہی موجود جھوٹی چوہدراہٹ اور جعلی رپورٹوں سے پارٹی قیادت کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم نے پارٹی میں موجود جھوٹی چوہدراہٹ کا خاتمہ کر دیا ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں جعلی ڈگری ہولڈرز اور جھوٹی چوہدراہٹ کرنے والوں کوشکست سے دوچار کر دینگے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرا ت کے صدر فیضان خالد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کا ساتھ جہاد سمجھ کر دے رہے ہیں ، اور ہم مرکزی کوارڈی نیٹر پاکستان تحریک انصاف چوہدری شفیق کے فیصلے جس میں میجر خلیل الرحمن کو عہدے سے معطل کر دیا ہے اس کو بے حد سراہاتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ، اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد پارٹی الیکشن کروا کر گجرات میں نیا DOمقرر کیا جائے ۔