گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا 25رکنی وفد صدر عدنان اقبال مکی کی قیادت میں گزشتہ 10روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گیا

گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا 25رکنی وفد صدر عدنان اقبال مکی کی قیادت میں گزشتہ 10روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گیا وفد کے اراکین بھارت میں گجرات کی پاٹری انڈسٹری کیلئے امرتسر پائی ٹیکس میں ہونیوالی نمائش میں شرکت کریگا اس کے علاوہ وفد دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کیساتھ دو طرفہ میٹنگ کریگا وفد کھرجا میں سرامکس انڈسٹری کا دورہ بھی کریگا اور بھارتی صنعتکاروں سے ملاقات کریگا۔

وفد میں پاٹری انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صدیق ، سعید بٹ ، چوہدری ضمن ، حماد الحسن ، محمد اسلم ، ٹھیکیدار محمد اسلم ، سید رفاقت حسین شاہ ، کاشف ثناء بٹ ، لیاقت علی ، طارق محمود، نعیم اعجاز ، چوہدری وقار اشرف ، محمد خالد ، صابر حسین ، محمد اقبال ، اعجاز الحسن ، محمد یونس ، عقیل احمد ، آفتاب احمد ، محمد احمد فیض فاروقی ، علی اکرم فاروقی ، حاجی خالد محمود عطاری، راجہ طاہر شیر اور عبدالستار مرزا بھی موجود ہیں۔