گجرات کی خبریں (جی پی آئی)17-01-2013

پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے پہلی سالانہ برسی موضع ڈھینڈہ شریف میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ، اس موقع پر پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ ، ایس پی ریٹائرڈ نور حسین شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ آف سرہالی شریف ، پیر رضوان آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف موجود تھے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری حبیب اللہ چشتی آف سیالکوٹ نے حاصل کیا ، جبکہ خصوصی خطاب علامہ طیب بشیر طاہری نے کیا ، جبکہ خصوصی نعت قاری سید عمران افگن شاہ آف رانیوال سیداں نے پیش کی اس بابرکت محفل میں علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، اور دوبارہ سردی لوٹ آئی ، بارش کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہو گیا ، لوگوں نے گرم کپڑے پہنچ لیے، گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا ، اور مختلف مقامات پر دھند بھی پڑھ گئی ، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات کو شیخ عرفان پرویز ، خاور بشیر بٹ کی مبارک باد
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گزشتہ روز مبارک باد دینے کے لئے انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات کے نو منتخب عہدیداران کے دفتر گئے اور انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ، اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت سید آصف رضا نقوی نے انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت سید آصف رضا نقوی آف پیس ٹریولز گزشتہ روز نو منتخب عہدیداران انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات کے پاس گئے اور انہیں مبارک باد پیش کی ، انہوںنے نو منتخب صدر عتیق رشید بٹ ، حامد حسین ، امان اللہ بٹ و دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عتیق رشید بٹ کی سربراہی میں نو منتخب عہدیداران تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے اور تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے ، تاجر برادری سید آصف رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ربیع الائول کی آمد’شہریوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے
گجرات(جی پی آئی)ربیع الائول کے آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح گجرات شہر میں بھی جگہ جگہ پر محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد ہو رہا ہے ، اور ہر کوئی خوشیاں منا رہا ہے ، گلی ، محلوں ، سڑکوں اور مختلف عمارتوں پر ابھی سے ہی چراغاں کیا جا رہا ہے اور جھنڈوں اور جھنڈیوں سے گلیوں اور محلوں کو سجایا جا رہا ہے ، جبکہ عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ہر کوئی بڑھ چڑھ کر ربیع الائول کی تیاریوں میں حصہ لے رہا ہے ، جبکہ ابھی سے ہی مختلف مذہبی تنظیموں اور تاجر تنظیموں نے محافل میلاد کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوسوں کا پروگراموں کو تشکیل دینا شروع کر دیا ہے اور گجرات پولیس نے بھی 12ربیع الائول کے موقع پر سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی ‘شہر کے مختلف علاقے زیر آب آ گئے
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہو گیا ، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا، شہر کے مختلف حصوں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ریلوے روڈ ، شاہدولہ روڈ ، پرنس چوک و دیگر مقامات پر سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی کھڑا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
یتیم بچوں کی پرورش اور ان کو تعلیم دلوانا بہت بڑا جہاد ہے:حاجی عمران ظفر
گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی پرورش اور ان کو تعلیم دلوانا بہت بڑا جہاد ہے،اور اس طرح کے کاموں میں حصہ لینے والے افراد عظیم ہیں ، وہ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر تعلیم یتیم بچوں کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب خطاب کررہے تھے ، انہوںنے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سینکڑوں یتیم بچے زیر تعلیم ہیں ، جنہیں تعلیم سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کا بھی اہتمام ہوتا ہے ، اور سالگرہ کا پروگرام خوش آئند ہے ، بچوں نے جس گرم جوشی کا اظہار کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے ،ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ یتیم بچوںکی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں شہزاد شفیق نقشبندی کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، وہ جس انداز میں یہ کام کر رہے ہیں اس سے انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی ، شہزاد شفیق اور ان کے ساتھیوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ وہ بچوں کو نظم و ضبط اور تعلیم و تربیت فراہم کررہے ہیں، شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ میں اپنے سٹاف کا شکر گزار ہوں کہ وہ ان یتیم بچوں کی پرورش و تعلیم و تربیت اپنے بچوں کی طرح کر رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے اس نیک مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں اور بچے جو کہ مختلف ماحولوں سے آئے تھے اب وہ بہتر ماحول میں ڈھل کر اپنے مستقبل کو روشن کر رہے ہیں اس موقع پر بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کیے گئے اور بچوں نے کیک کاٹے جس طرح اپنے گھروں میں بچے خوشیاں مناتے ہیں ، انہیں تحائف ملتے ہیں اسی طرح انداز میں یہ تقریب منعقد ہوئی اور بچوں کا احساس محرومی کم ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر بیرونی عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک دم توڑ گئی
گجرات (جی پی آئی) کھودا پہاڑ نکلا چوہا ” برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی درگاہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر بیرونی عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک دم توڑ گئی ، تمام درخواستیں بے بنیاد نکلیں ، گزشتہ روز دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر خصوصی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں صدر انجمن سجادگان حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی سید رضی شاہ ، صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، سجادہ نشین سید رومی شاہ ، سید عقیل رضا شاہ ، قاری محمد مقبول خالد و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے مزار پر صدیوں سے محبت و آشتی کی فضاء برقرار ہے ، اور تمام لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ، اور کبھی بھی مذہبی کشیدگی نہیں ہوئی ، اولاد حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں مسالک شامل ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی مذہبی رسومات میں مل جل کر حصہ لیتے ہیں ، چند عناصر نے جھوٹی افواہیں پھیلا کر مذہبی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی اور ڈی پی او گجرات کو بے بنیاد درخواستیں بھی دیں ، جو تحقیق کے بعد بلکل بے بنیاد نکلیں ، اور ان درخواستوں کا مدعی بھی سامنے نہ آیا ، قاری خالد مقبول نے بتایا کہ میرے نام سے کسی نے جھوٹی درخواست ڈی پی او گجرات کو دی ، میرے لیے اہلسنت و اہل تشیع دونوں مسالک قابل احترام ہیں ، ڈی پی او راجہ بشارت محمود ، سید الطاف عباس کاظمی اور رومی شاہ نے اس مسئلہ کو حل کروایا ، سید عقیل رضا شاہ نے کہا کہ ہم پر امن شہری ہیں ، اور ہمارا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ جو لوگ اہل تشیع کے نام پر فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ، ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سے باز رہیں ، ہم پر امن لوگ ہیں کہیں غلط فہمی میں کوئی نقصان نہ ہو جائے ،سید رومی شاہ اور سید رضی شاہ نے کہا کہ صدیوں سے دربار شاہدولہ دریائی پر شیعہ و سنی حاضری دیتے رہے ہیں اور دیتے رہینگے ، کبھی بھی اس مسئلہ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، اور نہ آئے گا ، بیرونی عناصر جو کہ گڑ بڑ پھیلانا چاہتے ہیں کو متنبہ کرتے ہیں کہ باز آ جائیں وگرنہ ان کا داخلہ بند کر دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ محفل نعت خوشبوئِ حرم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام بفیضان نظر الحاج محمد منیب سلطان و صاحبزادہ محمد فخر سلطان 9ویں سالانہ محفل نعت خوشبوء ِ حرم قلعہ جنوبی ڈھکی پر منعقد ہوئی ، جو برائے ایصال ثواب حاجی محمد اسلم صراف تھی ، محفل نعت کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ممتاز عالم دین مولانا محمد عمران آسی نے خصوصی خطاب کیا ، راجہ عبدالرئوف ، مصطفی سیفی ، حکیم محمد دین و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، یہ محفل زیر سرپرستی محمد سلیم صراف ، محمد نعیم صراف ، محمد وسیم صراف ، محمد عمر صراف ، احمد بٹ ، حاجی عتیق چاند ، بھائی شاہد صراف ہوئی ، مہمان خصوصی میاں وسیم صادق وسیم تحصیل راہنما مسلم لیگ ن ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری جی پی آئی ، مرزا گل نواز ، وزیر خان سکردو تھے ، جبکہ خصوصی آمد صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، حکیم محمد دین تھے ، یہ محفل زیر نگرانی سہیل سلطانی خلیفہ مجاز و حق باہو فائونڈیشن ضلع گجرات منعقد ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ایم اے سٹی کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی
گجرات (جی پی آئی ) پی ایم اے سٹی کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز حویلی ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ ڈاکٹر محمد غلام سرور چیئرمین الیکشن کمیشن ‘ ڈاکٹر سید طلعت اقبال چیئرمین سپریم کونسل’ سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد صدر پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات’ ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈاکٹر عبدالستار آف کھاریاں نے صدر پی ایم اے سٹی ڈاکٹر احمد سجاد منہاس میڈیکل سپیشلسٹ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سید مظہر عباس ‘ نائب صدر سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر ساجد عزیز جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران حفیظ ڈینٹل صدر’ لیڈی نائب صدر لیڈی ڈاکٹر راحت بابر فنانس سیکرٹری ڈاکٹر مرزا نثار حسین کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر محمد تنویر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جواد یوسف اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالستار اور ممبران کونسل جن میں ڈاکٹر وضاحت حسین وڑائچ’ ڈاکٹر رحیم سرور ‘ پروفیسر ڈاکٹر محفوظ احمد’ ڈاکٹر محمد سبحانی چوہدری’ ڈاکٹر زاہد حسین شیرازی’ ڈاکٹر سید بابر حسنین کنسلٹنٹ اینڈ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ہمایوں برلاس’ ڈاکٹرمحمد عرفان شیرازی میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالمصطفیٰ سے حلف لیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور تنظیم کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے موثر بنائیں گے۔ ڈاکٹر کمیونٹی علی حسن ‘ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈسٹرکٹ’ ڈاکٹر ظفراقبال ‘ ڈاکٹر کیپٹن غلام عباس ظفر سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر وقار’ ڈاکٹر محمد رضوان آف جاپان’ ڈاکٹر مصبح اصغر ‘ ڈاکٹرسید مجتبیٰ حیدر’ ڈاکٹر جلیل احمد مرزا پیٹرن چیف ڈاکٹر سلیم رضا شاہ ‘ ڈاکٹر احمد شہزادہ و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا مشن ڈاکٹر کمیونٹی کو مضبوط بنانا ہے:ڈاکٹر احمد سجاد منہاس
گجرات ( جی پی آئی ) ہمارا مشن ڈاکٹر کمیونٹی کو مضبوط بنانا ہے’ ہم اپنے تمام ڈاکٹر بھائیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں موقع فراہم کیا کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے گجرات کے ڈاکٹرز کی خدمت کریں گے اور تما م ڈاکٹر کمیونٹی کو متحد کرنے کیلئے کسی بھی مشکل کا مقابلہ خوش اسلوبی سے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر پی ایم اے سٹی ڈاکٹر احمد سجاد منہاس اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے سٹی گجرات کے سابقہ عہدیداروں نے ڈاکٹر کمیونٹی کیلئے تاریخی کام کیے ہیں’ ہم بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کرینگے۔ ڈاکٹر کمیونٹی میں اتحاد اور ان کی فلاح کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے سٹی گجرات ایک متحرک تنظیم ہے جس نے گزشتہ سال ادارہ 1122کو آلات فراہم کیے۔ ڈائریکٹر شائع کی ۔ ڈاکٹرز کیلئے معلومات تقریبات کا انعقاد کیا’ ہم یہ سلسلے جاری رکھیں گے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کریں گے اور ڈاکٹرکمیونٹی پر حملہ کرنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کیونکہ ڈاکٹر کمیونٹی کا کردار معاشرے میں ایک مسیحا کے مترادف ہے جن کا کام معاشرے میں موجود افراد کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے تمام ڈاکٹرز ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر کمیونٹی کی فلاح کے مشن میں تمام ڈاکٹر ہماری رہنمائی اور سپورٹ کریں گے اور ہم اس بات کااعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی موڑ پر ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے انجمن تاجران سرکلر روڈ کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد
گجرات( جی پی آئی) ٹریڈرز ایسوسی ایشن ریلوئے روڈ کے وفد نے گذشتہ روز انجمن تاجران سرکلر روڈ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب کابینہ کوانکے آفس جا کر مبارکباد دی اور ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی وفد کی قیادت سرپرست اعلیٰ اعلیٰ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ریلوئے روڈ شیخ نصیر احمد، چیئر مین اختر مجید بٹ، صدر ملک سرفرازاحمد کر رہے تھے جبکہ سنیئر نائب صدر مرزا شفقت محمود، نائب صدر چوہدری شیراز جوئیہ ، نائب صدر فیصد نظامی، جنرل سیکرٹری مرزا خالد محمود، چیئر مین مجلس عاملہ فاروق بٹ بھی موجود تھے جنہوں نے نو منتخب صدر عتیق الرشید بٹ ، سرپرست اعلیٰ شہباز افضل سیٹھی، سنیئر نائب صدر امان اللہ بٹ، جنرل سیکرٹری عابد حسین گھمن کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر صدر انجمن تاجران کٹڑہ بازار مرزا الیاس جرال، صدر انجمن تاجران محمد ی بازار شیخ عامر ، محمد اکمل بٹ، سیٹھ غلام غوث و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔
چوہدری عبدالرحمان اٹلی میں انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی ومذہبی شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل ٹھٹھہ موسی حاجی چوہدری بشیر احمد ڈھلو کے بھتیجے علاقہ کی معروف شخصیت نمبردار چوہدری نذیر احمد مرحوم کے صاحبزادے نمبردار چوہدری عبدالرحمان جو کہ اٹلی میں انتقال کر گئے تھے انہیں سینکڑو ں سوگواروں میں آبائی گائوں ڈھلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ ممتاز عالم دین قاری عبدالجلیل نے پڑھائی نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی چوہدری تنویر گوندل، چوہدری ریاض وڑائچ، حاجی مرزا میاں خان، حاجی چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو، چوہدری خورشید عالم سانتل، چوہدری عادل جہانگیر چیمہ، چوہدری اجمل حسین، چوہدری اعجاز حسین مرہانہ ساروکی، چوہدری محمد اکرم ، ڈی ایس پی چوہدری بشیر ، یونس ساقی، اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی بعد ازاں معززین کی کثیر تعداد نے چوہدری عبدالرحمن مرحوم کی رہائشگاہ محلہ بغدادی نزد چاندنی چوک جلالپور جٹاں میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور حاجی بشیر احمد ڈھلو چوہدری محمد اشرف ڈھلو ، چوہدری عزیز اللہ نمبردار اور دیگر سے اظہار تعزیت کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کے نکات پر عمل کر کے ہی ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا جا سکتا ہے:چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ عمران خان کے نکات پر عمل کر کے ہی ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے انشاء اللہ تعالی عام انتخابات میں عوام جمہوری انداز میں اپنے قیمتی ووٹ کا حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام دہشتگردی ، مہنگائی، بے روزگاری ، لاقانونیت کا شکار ہیں لوگوں کو بجلی، سوئی گیس، نہیں مل رہی کرائے کے بجلی گھروں کے ذریعے ملک کے بد ترین بجلی بحران پر قابو پانے کی بجائے اپنی تجوری بھرنے والے کو وزیر اعظم جیسے اہم منصب پر فائز کرنے والے بھی راجہ پرویز اشرف کے جرم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ملکی مسائل کو مزید پیچیدہ اور گھمبیر بنانے اور بدامنی کی روک تھام کیلئے 7نکاتی جو ایجنڈا دیا ہے اس پر فی الفور عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آ کر ان لٹیروں کا کڑا احتساب کریگی اور ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی اگلوائے گی ۔
۔۔۔۔
حضورۖ خاتم النبیاء کا اسوة حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے :چوہدری پرویز اقبال
گجرات (جی پی آئی)وائس چیئر مین آل پاکستان پی وی پائپ ایسوسی ایشن ، چیف ایگزیکٹو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری ممتاز صنعتکار چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ حضورۖ خاتم النبیاء کا اسوة حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور آپ ۖ کی اتباع اختیار کر کے ہی ہم فلاح دارین کے ہمکنارہو سکتے ہیں عید میلاد النبی کے حوالے سے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آپ ۖرحمت العالمین بن کر تشریف لائے اور آپ ۖ نے اپنے آفاقی نظام کے ذریعے بھٹکی ہوئی انسانیت کی اصلاح کر کے اسے اپنے خالق و مالک حقیقی کا قرب عطاء کیا آپ ۖ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کے ہر پہلو پر ہماری مکمل رہنمائی کرتی ہے جب آپ ۖ کا حقیقی اظہار آپۖ کی مقدس تعلیمات کو اپنا کر ہی کیا جا سکتا ہے اور قرآن جو کہ ایک نسخہ کیمیا ء ہے میں ہمارے تمام تر دینی و دنیاوی مسائل کا حل دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق موجود ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ السلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ملین مارچ نے حکمرانوں کے محلات میں لرزہ طاری کر دیا ہے:چوہدری ارشد نواز چیمہ
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ارشد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ شیخ السلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ملین مارچ نے حکمرانوں کے محلات میں لرزہ طاری کر دیا ہے اور انسانوں کے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کرپٹ ، نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنا نجات دہندہ سمجھ کر ان کی ایک آواز پر اپنا تن ، من ، دھن قربان کر نے کیلئے تیار ہیں اب ملک میں خوشگوار تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتاہے اب تمام اچھے لیڈروں کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکے چوہدری ارشد نواز چیمہ نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ اہم ثابت ہوا ہے کیونکہ عوام کرپٹ ، نااہل حکمرانوں سے فوری نجات چاہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنا مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے :جاوید بٹ
گجرات(جی پی اائی )دکھی انسانیت کی خدمت کرنا مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اس مشن کو تمام عہدے داران و ممبران کی مدد سے مکمل کریں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال جاوید بٹ نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر طارق سلیم، عامر لطیف طور جنرل سیکرٹریPPPچوہدری محمد اسلام، چوہدری عمران اللہ گورالہ، چوہدری نجیب اللہ گورالہ، لالہ امتیاز احمد، خان جلال خان، ملک ذیشان، محبوب اختر بٹ روشن ٹائر والے ، منصور اختر بٹ، محمد ابراہیم میکن، نوید حسین بٹ، زین خان، محمد یوسف گل سابقہ کونسلر، غلام قادر سرگودھا روڈ، بشیر محل کے چیف ایگزیکٹو صغیر احمد، ڈاکٹر عبدالقیوم سابقہ صدر پی ایم اے سٹی گجرات، ڈاکٹر فرحان میر جلالپور جٹاں ، تجمل حسین شاہ، صدر آل پاکستان فین ایسوسی ایشن سابقہ ناظم یوسی 48نجیب اشرف چیمہ سابقہ صدر گجرات چیمبر مرزا امتیاز احمد، جاوید اقبال ، سابقہ جنرل سیکرٹری گجرات بار آصف بشیر کوروٹانہ، ناصر لیاقت ایڈووکیٹ، ضمیر حسین شاہ، تنویر گل، سابقہ ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر، طارق محمود بٹ، سیف الرحمن بھٹی، شیخ غلام غوث، بیگم کشور تسنیم، صابر حسین جنجوعہ، نائب صدر آل پاکستان فرنیچرز ایسوسی ایشن، آکاش نیازی، غلام احمد، محمد انور بٹ لاہور، سیف اللہ فیصل بنک، بیرسٹر سلطان بٹ، زاہد امتیاز بابا، محمد اقبال شیخ گوجرانوالہ، محمد رمضان مفتی، مرزا شہزاد بیگ جنرل سیکرٹری ، نوازشریف لورز، ملک عبدالمجید، بائو ناصر فاران میرج ہال، محمد سہیل بٹ ، ڈاکٹر محمد ارشد ،اندرون سٹاف گلہ، محمد علی ڈار جنرل سیکرٹری مسلم بازار و دیگر نے مبارکباد دی
۔۔۔۔۔۔۔
تقریر دل میں اتر جانے کا نام ہے:پروفیسر سید شبیر حسین شاہ
گجرات (جی پی آئی )’حسن کلام ایک معجزہ ہے اور بے ساختگی سے کوئی خوبصورت بات کہہ دینا عطیہ خداوندی ہے ۔ تقریر کرنا ایک فن ہے ۔ تقریر کسی مقرر کی سوچ کی ترجمان ہوتی ہے ۔ تقریری مقابلوں اور مباحثوں میں حصہ لینے والے مقررین اپنا مواد معاشرہ کے موجودہ رویوں سے اخذ کرتے ہیں اور اپنے نکات کو ثابت کرنے کے لیے تاریخی مثالوں کے ذریعے موجودہ رجحانات کا موازنہ ماضی سے کرتے ہوئے نتائج اخذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مباحثوں میں شرکت کرنے والے ہمارے نوجوان مقررین کے دلائل کبھی غلط کبھی صحیح ہوتے ہیں تقریر دل میں اتر جانے کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اور وائس چانسلرUOG کے خصوصی مشیر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور SSC کے اشتراک سے منعقدہ پانچویں بین الشعبہ جاتی تقریری مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے انچار ج رانا احمد شہید، صدر کامران احمد اور انفارمیشن سیکرٹری صافیہ ضیاء اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز نقاش سعید اور حافظ تارڑ کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ مقبول سے ہوا۔ تقریری مقابلہ میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں کے مقررین نے شرکت کی اور مختلف موضوعات مثلاً اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنائوں، دل تو بچہ ہے، میں ایسا کیوں ہوں ، تاریخ میں خون شہیداں کا کردار، قسمت یا تقدیر پر تقاریر کیں۔ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کی تقاریر مقابلہ کا حصہ تھیں۔ طلباء و طالبات نے مدلل نکات کے ذریعے اپنی تقاریر کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی۔ اس مقابلہ کے انگریزی منصفین کا فریضہ صائمہ انور، عمران اسلم اور عطیہ قمر نے جبکہ اردو منصفین کا فریضہ پروفیسر خاور مہدی، پروفیسر خالد فیاض اور پروفیسر اسماء بخاری نے سر انجام دیا۔ پروفیسر احمد شہید نے تقریری مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انگریزی تقاریر میں رومیسہ مبشر، علی مرتضیٰ اور محمد نواز نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کیے ہیں جبکہ اردو تقاریر میں عدیل مشتاق، عائشہ اختر اور ہمایوں خان بالترتیب اول ، دوم اور سوم رہے۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر سید شبیر حسین شاہ اور پروفیسر احمد شہید نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔