گجرات کی خبریں 4.02.2013

تاجر ہمارے بازو ہیں، اگلے الیکشن میں اہم کردار ادا کرینگے : چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاکستان مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہے تاجر بھائی ہمارے بازو ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں بھی ہماری کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، تاجر برادری ملک میں امن و امان کی خواہشمند اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کو بڑی اہمیت دی ہے اور اس نے بھی ہر مشکل گھڑی میں کندھے سے کندھا ملا کر ہمارا ساتھ دیا، ہمیں اپنے ان بھائیوں پر فخر ہے اور ہم مستقبل میں بھی اہم فیصلوں میں ان سے مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔ وہ گجرات میں مرکزی انجمن تاجران کی سلور جوبلی اور انجمن تاجران مسلم بازار کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، صدر مرکزی انجمن تاجران انورعلی شاہ، صدر مسلم بازار شیخ شفیق، افتخار شاکر اور ارشاد احمد نے بھی خطاب کیا۔ تاجر رہنمائوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ پنجاب حکومت کی امن و امان پر کوئی توجہ نہیں اس کے دور میں پچھلی حکومت کی نسبت جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، ہمارے گھر محفوظ ہیں نہ کاروبار، روزانہ 100 سے زائد دکانیں صوبہ میں لوٹی جا ری ہیں، ہمارے جیولر بھائی ڈاکوئوں کا خصوصی نشانہ ہیں لیکن مجرم پکڑے نہیں جا رہے، صوبائی حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ تاجر رہنمائوں نے میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر خدا کے نام پر اپیل کی کہ وہ پنجاب کے حکمرانوں کی خامیوں اور کوتاہیوں کی پردہ پوشی نہ کریں بلکہ انہیں احساس دلائیں کہ ان کا اولین فرض عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی ے کہا کہ ہم تاجر برادری کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے ان کے مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی ہے جبکہ اس نے دلیری کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا بلند کیا اور گجرات کے ضمنی الیکشن میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود میاں عمران مسعود کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا مگر بدقسمتی سے پنجاب حکومت کی بددیانتی کے باعث ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہم سے چھین لی گئی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تاجر برادری اسی طرح ہمارا ساتھ دے گی اور ہم مخالفوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہم انتخابی نتائج تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار عوام سے مخلص ہیں نہ ان کو عوامی مسائل و مشکلات سے کوئی غرض ہے وہ صرف جاتی عمرا سے وفادار ہیں جبکہ ہم نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران ہر شعبہ زندگی باالخصوص چھوٹے طبقوں کیلئے جو کچھ کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے اور ہم آئندہ بھی پلاننگ اور مشن کے تحت عوام کی خدمت کریںگے اور ماضی کی طرح ریکارڈ اور مثالی منصوبے دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر چودھری پرویزالٰہی نے تاجر نمائندوں میں شیلڈز تقسیم کی۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید انور علی شاہ نے چودھری پرویزالٰہی کو شیلڈ پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم چوہدری پرویز الٰہی کے حلقہ این 105سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ چوہدری علی ابرار جوڑا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے نائب صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے نائب وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بلائے گئے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی کے حلقہ این 105سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، اور تمام ناظمین تن من دھن سے ان کی سپورٹ کریں گئے ، لیکن ہمارے بہت سے ساتھی ناراض ہیں ، جنہیں منانے کی ضرورت ہے ، انہوںنے کہا کہ ٹف ٹائیل ایم پی اے صرف ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے کیونکہ ہم سب نے پی پی 111کو لاوارث چھوڑ دیا تھا ، جسکا خمیازہ بھگتنا پڑا ، گجرات کے لوگ اب بھی چوہدری برادران سے محبت کرتے ہیں مگر ان کی دل آزاری اور حوصلہ شکنی ہوئی ہے لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ روٹھے ہوئے ساتھیوں کو منانا چاہیے ، چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ حلقہ پی پی 111میں کسی ایسے شخص کو اپنا نمائندہ بنانا چاہیے جو لوگوں کی غمی خوشی میں شریک ہو اور ان کے مسائل کو حل کرے لیکن ہم نے خاندانی لوگوں کو نظر انداز کر کے مفاد پرستوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ، جس سے پارٹی کو شدید نقصان ہوا ہے ، آج ہم اکٹھے ہوئے ہیں تو کیا دوبارہ اگلے الیکشن پر پانچ سال بعد اکٹھے ہونگے ؟ ہمیں اپنا رابطہ مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ ہمارا جینا مرنا چوہدری برادران کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہمیں تمام سٹی ناظمین کو بلا کر منظم کرنا چاہیے اور ان کے خدشات دور کرنا چاہیے ، ٹف ٹائل ایم پی اے کی کرپشن ایک ریکارڈ ہے ، اور اس سے جان چھڑانے کیلئے حلقہ پی پی 111کی تنظیموں کو مذید فعال کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب اور گجرات کی عوام چوہدری برادران کے ساتھ ہے کیونکہ جو چوہدری برادران کو ووٹ نہ دے و گجراتی نہیں ہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینہ ٹرسٹ کی جانب سے انتظامیہ و دیگر محکمہ جات کے افسیران کیلئے اظہار تشکر کی میٹنگ کا انعقاد
گجرات (جی پی آئی) صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے دوران محرم الحرام اعلیٰ ترین خدمات سرانجام دینے پر اظہار تشکر کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا ، جس میں صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین ، جنرل سیکرٹری پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، سیکرٹری جواد حسین جعفری کے علاوہ بھی ٹرسٹیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، تمام شرکاء کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور چوہدری منظور حسین نے خطاب کیا اور ڈی سی او ،ڈی پی او ، سمیر احمد سید کا شکریہ ادا کیا ، مزید کہا کہ اس ضلع و شہر کی فضا گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں اور قیام امن کیلئے تمام ممالک کے ساتھ ہمارا روا داری کا رشتہ ق٣ائم ہے ، ڈی سی او نوازش علی اور ڈی پی او راجہ بشارت محمود اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں ، جن کے مدبرانہ فیصلوںکی بناء پر گجرات کی سرزمین پر امن ہے ، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ڈی سی او نوازش علی ، ڈی پی او راجہ بشار ت محمود ، ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی ، ڈی ایس پی شعیب چیمہ ، ڈی ایس پی سید ضیاء حسین جعفری ، ڈی ایس پی کھاریاں سلطان میراں ، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر نصر اللہ خاں ، سابقہ انچارج سیکورٹی برانچ ممتاز احمد میکن ، ایس ایچ او بی ڈویژن محمد یوسف تارڑ ، ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر افتخار تارڑ ، سابقہ ایس ایچ او فراست علی چٹھہ ، سجاد ساہی ایس ایچ او لاری اڈا ، ایس ایچ او سول لائن ملک عامر ، ایس ایچ او رحمانیہ سید قیصر عباس ، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل ، ایس ایچ او صدر سعید وڑائچ موجود تھے ، ڈی سی او آفس میں ندیم حسین بٹ ، شجاع قطب بھٹی ، ڈی او سی گجرات مدیحہ طاہر شاہ اے سی گجرات ، حافظ سید محمد نجیب EASO، طارق سعید محسن تحصیلدار ، ارشاد اللہ نائب تحصیلدار ، غلام رسول نائب تحصیلدار نے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ، ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید کو اور چوہدری خرم وڑائچ کو شیلڈ دی گئیں ، لیاقت علی چوہدری سابقہ ٹی ایم او ، محمد فیاض چیف آفیسر ، عمر شجاع ، سہیل انور باجوہ XEN، مرزا عمران رشید ، قادر لون ، نعمان اصغر مہر ، شہباز گل ، سجاد بٹ ، خالد گل ، لیاقت علی ، مرزا شاہد ، اللہ رکھا ، نصر اللہ کنگ ، مشتاق احمد بٹ ، مستنصر احمد بٹ ، اعجاز احمد ، رخسار احمد کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے ، SEواپڈا شبیر طور XENواپڈا ، عابد چوہدری ، ایس ڈی او واپڈا ، آصف قریشی ، ڈاکٹر خالد فیض ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر EDO، ڈاکٹر واجد حسین ڈی او ہیلتھ ، چوہدری عزیز احمد 1122، محمد اشرف انچارج ڈسپوزل سکواڈ ، منشاء الرحمن بٹ سول ڈیفنس آفیسر ، رحمان بٹ انچارج ایدھی ایمبولینس سروسز ، صحافی حضرات میں سید وقار حید گیلانی ، عثمان طیب ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شامی کٹھانہ ، نوازش علی نوازش، عارف علی عارف ، ابوبکر ، خادم علی خادم سوشل ورکر اور منور کھوکھر سوشل ورکر کو بھی اسناد سے نوازا گیا ، آخر میں دعا علامہ آغا سید مبارک علی موسوی خطیب مسجد حسینیہ نے کرواتے ہوئے ملک کی امن و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 105سے امیدوار چوہدری نجیب اللہ گورالہ ناروے وانہ ہو گئے
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 105سے امیدوار اور ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری نجیب اللہ آف گورالہ گزشتہ روز ناروے واپس روانہ ہو گئے ، انہوںنے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ، اور حلقہ کی سیاست میں اپنا وجود تسلیم کروائیں گے ، انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر کڑے وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دینگے ، قائدین کی ہر آواز پر لبیک کہا ہے حلقہ این اے 105گجرات سے خود الیکشن لڑوں گا جبکہ مونس الٰہی کے مقابلہ پر حلقہ پی پی 110سے چوہدری عمران اللہ آف گورالہ الیکشن لڑیں گے ، حلقہ کی سیاست کسی کی جاگیر نہیں ایسے لیڈروں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے جو کہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے اور عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے نہیں کر سکتے ، حلقہ میں وفاقی وزراء ہونے کے باوجود ان کے اپنے کارکن اور عہدیدار انتہائی مایوس ہیں ، جس سے اتحادیوں کی کارکردگی کا جائزہ لگایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری سجاد اختر گوندل آف پنجاب پولیس رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) چوہدری محمد نواز گوندل کے صاحبزادے چوہدری سجاد اختر گوندل آف پنجاب پولیس رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ، ان کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز گجرات کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، نمایاں شخصیات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری جعفر اقبال آف ڈنگہ ، چوہدری ظہیر اصغرکائرہ لالہ موسیٰ ، چوہدری افضل حیات آف جانی چک ، چوہدری ثناء اللہ ٹپیالہ ، چوہدری سیف اللہ ساہی ٹپیالہ ، چوہدری علی بہادر بخت جمال ،چوہدری ، چوہدری مظفر بخت جمال ، افتخار شاہین منیجر HBL، تصور حسین شاہ آف معین الدین پور ، طارق شاہ گرداور آف معین الدین پور ، سلطان احمد پٹواری ، قدیر وڑائچ ، چوہدری سرفراز احمد انسپکٹر ، سجاد حسین شاہ آف ڈنگہ ، محمد ظفر HBL، پرویز اقبال سب انسپکٹر ، سلیم رضا سب انسپکٹر ، سجاد حسین شاہ سب انسپکٹر ، سجاد احمد اے ایس آئی ، شکیل احمد سٹینو ، امجد اقبال بخت جمال ، ظاہر شاہ آف السادات رائس ملز کیرانوالہ ، خان سیف اللہ ، چوہدری صفدر گوندل گاکھڑا ، ریاض احمد گوندل ، چوہدری پرویز اقبال لوہسر ، چوہدری عارف وڑائچ اقصیٰ ٹریولز ، خالد محمود چیمہ سندھار، چوہدری شعیب احمد چوکنانوالی ، قیصر سلیم چوہدری و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد مختار کا ساتھ دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی :مرزا شاہکار حسین
گجرات (جی پی آئی) پیپلز پارٹی کی دل سے عزت کرتا ہوں لیکن چوہدری احمد مختار کا ساتھ دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی ان خیالات کا اظہار مرزا شاہکار حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں NA105اور PP110میں پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے گی ، تمام دوستوں سے مشاورت کر لی گئی ہے ، ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا گیا ، آئندہ چند دن میں باقاعدہ شمولیت کیلئے بھرپور حکمت عملی تیار کر لی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب ڈاکٹر ز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے:ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ضلع ڈاکٹر سید احسان اللہ نے کہا حکومت پنجاب ڈاکٹر ز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے۔تاکہ مریضوں اور ڈاکٹرز کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا جاسکے۔دو ماہ قبل ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے۔ڈاکٹر سید احسان اللہ نے کہا ڈاکٹرز کا درجہ مسیحا کا ہے اس لیے حکومت اس معاملہ کو “انا “کا مسلہ بنانے کی بجائے ماحول میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے میں پہل کرے۔تاکہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی آحسن طریقے سے ادا کر کے مریضوں کو بہتر ماحول فراہم کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کے عوام میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے :ڈی سی او نوازش علی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کے عوام میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے تاہم ہمیں ایسے عناصر سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے جو فساد پھیلانا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حسینیہ ٹرسٹ کی طرف سے محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے والے انتظامیہ، پولیس ، محکمہ صحت ،ریسکیو1122، سول ڈیفنساور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین سماجی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈی پی او بشارت محمود ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سمیر احمد سید، صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین، جنرل سیکر ٹری پروفیسر سرفراز حسین، علامہ سید مبارک علی موسوی نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ بعض عناصر شیعہ اور سنی کو لڑا کر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں عناصر نے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے علما کرام اور عوام کو فرقہ واریت چھو کر بھی نہیں گذری، انتظامیہ اور پولیس کو مذہبی قیادت سے ہمیشہ تعاون حاصل رہا ہے خصوصا لانگ مارچ اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے دوران شیعہ کمیونٹی نے بے مثال تعاون کیا۔ڈی سی او نے کہا کہ انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کی تاہم حسینہ ٹرسٹ کی طرف سے حوصلہ افزائی پر انکے مشکور ہیں۔ڈی پی او بشارت محمود نے کہا کہ گجرات کے عوام میں قانون ہاتھ میں لینے کی روایت نہیں جسے بر قرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور ماہ ربیع الاول کے دوران پولیس نے اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کے لئے ٹیم کی حثیت سے کام کیا اور عوام اور علما کے تعاون سے ضلع گجرات ماضی کی طرح آئندہ بھی امن کا گہوارہ رہے گا۔حسینیہ ٹرسٹ کے صدر چوہدری منظور حسین نے محرم الحرام میںسکیورٹی اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈی سی او نوازش علی، ڈی پی او بشارت محمود، اے ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض انچارج ریسکیو 1122چوہدری عزیز احمد، سول ڈیفینس، کے افسران و ملازمین اور سماجی رہنمائوں خادم علی خادم ، منور کھوکھر کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ میلاد کمیٹی کی 25 ویں سلور جوبلی محفل میلاد منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) ینگ میلاد کمیٹی کی 25 ویں یعنی سلور جوبلی محفل میلاد مصطفی کا آغاز ٹھیک8:30 بجے رات بعد از نماز عشاء ہوا ، عالمی نقیب خاور بشیر بٹ گولڑوی نے پہلے مرحلے میں حافظ عتیق احمد کو تلاوت کی دعوت دی ، تلاوت کے بعد مقامی ثناء خوان رسول جن میں سلیم مہروی ، غلام غوث آف لالہ موسیٰ ، حافظ فرقان صدیقی ، سلمان قادری ، ندیم عباس نے نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا ۔ اس کے بعد نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے محفل کے دوسرے مرحلے میں نجم القراء قاری محمد حسنین کو اللہ تعالیٰ کے کلام نور کی تلاوت کی دعوت دی ، تلاوت کے بعد گجرات کے معروف ثناء خواں مصطفی شبیر احمد چوہدری نے خوبصورت انداز میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کلام پڑھ کر حاضرین سے داد پائی ، پھر نقیب محفل خاور بشیر بٹ نے اپنے مخصوص اور خوبصورت انداز میں نعروں کی گونج میں اپنے مہمان نعت خواں الحاج عمران شیخ عطاری آف کراچی کو دعوت دی ، پورا پنڈال یا رسول اللہ کی صدائوں سے گونج اٹھا ، ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پورہ کی اس سلور جوبلی محفل میلاد کے مہمان خصوصی گجرات شہر کی معروف کاروباری شخصیت عاشق مدینہ روحیل عظمت بٹ تھے ، الحاج عمران شیخ عطاری نے حمد باری تعالیٰ کے معروف کلام تیرے رنگ رنگ سے کیا ۔ اس کلام پر پورا پنڈال جھوم اٹھا ، صدائیں اللہ اکبر سے گونج اٹھیں ، میری ڈاچی دے گل وچ ٹلیاں ، پر حاضرین کا جذبہ اپنے پورے عروج پر تھا ، اس نعت پر عمران شیخ عطاری نے زبر دست داد پائی ، اس بار ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پورہ نے اپنی سلور جوبلی محفل کی وجہ سے پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا ، خانہ کعبہ اور گنبد حضریٰ والے خوبصورت پینا فلیکس ہر طرف نصب کیے گئے تھے ، اسٹیج کو خوبصورتی سجایا گیا تھا ، تمام آنے والے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ کے تحائف تقسیم کیے گئے ، پورا پنڈال شدید سردی کے باوجود اندار کا موسم بڑا المندال تھا کیونکہ انتظامات بڑے بھر پور انداز میں کیے گئے تھے ، ینگ میلاد کمیٹی کے تمام جملہ ممبران تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے ، سکیورٹی کے زبر دست انتظامات تھے ، SHO بی ڈویژن محمد یوسف تارڑ کی سربراہی میں پولیس مکمل طور پر الرٹ تھی ، منظم اعلیٰ مبشر سیٹھی (سیٹھی ٹریڈر) کی طرف سے 25 ویں سلور جوبلی محفل کیموقع پر تمام معزز میلاد کمیٹی کے اراکین کو خوبصورت شیلڈ پیش کی گئیں ، دوران محفل مختلف مواقع پر مہمان خصوصی روحیل عظمت بٹ ، سرپرست اعلیٰ میلاد کمیٹی حاجی ناصر محمود صراف ، سیٹھ طارق محمود نے مہمانوں میں خوبصورت تحائف پیش کیے ۔میں میں مہمان تشریف لائے تھے ان میں شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، الحاج محمد اقبال گھمن ، شیخ افتخار احمد ، محمد امجد قادری ، رانا رضوان احمد ، جواد رضا عطاری ، محمد آصف بٹ بائو بیکرز ، توصیف ڈار ، مظہر عزیز بٹ ، حافظ انور رضا ، حافظ محمد ایوب صراف ، SHO محمد یوسف تارڑ ، پیر محمد اشرف آف شاہدرہ ، مظہر اقبال ، تنویر بھٹی ، علی حسن چشتی ، طیب بھائی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف تھے ۔ ینگ میلاد کمیٹی کی اس سلور جوبلی محفل کو صحافیوں کی ایک پوری ٹیم کوریج کر رہی تھی جس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ادریس ،اور ابوبکر شیخ جیسے صحافی شامل تھے ۔ ینگ میلاد کمیٹی نے پوری میڈیا ٹیم کو شیلڈ پیش کیں ، اس سلور جوبلی روح پرور محفل کی ویڈیو ریکارڈنگ بندھن موویز نے کی ، سائونڈ سسٹم علی سائونڈ سروس ، VIP ٹینٹ سروس اور ڈان لائٹنگ والوں نے خوبصورت چراغاں کا شرف حاصل کیا ، ینگ میلاد کمیٹی کے متحرک راہنماء مبشر سیٹھی اپنی کارکردگی سے ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ واقعی میلاد کمیٹی کے قافلہ سالار ہیں ۔محفل کے دوران ینگ میلاد کمیٹی کے تمام ممبران جن میں سیٹھ نوید کپور ، عبد القادر بٹ ، عبد الرزاق بٹ ، عرفان صادق ، عادل خلجی ، فراز بٹ ، خرم بٹ ، بلال خلجی ، رانا منیر ، وحید سیٹھی وغیرہ متحرک دکھائی دے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی تحریک کے مرکزی سیاسی سیل کا اہم اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) اسلامی تحریک کے مرکزی سیاسی سیل کا اہم اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے ساتھ رابطوں کا جائزہ لیا گیا ، اور تمام سیاسی امور ، نگران حکومت کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی طے کی گئی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ، ملک میں ہونیوالی سیاسی تبدیلیوں ، سیاسی جوڑ توڑ اور الائنسز کا جائزہ لیا گیا ، صوبائی سیاسی سیل کے اراکین نے اپنے اپنے صوبوں کی سیاسی صورتحال اور اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی مدار میں موجودگی پر جامع رپورٹ پیش کی جس پر سیر حاصل بحث اور تفصیلی غور و غوض کے بعد مختلف آپشنز پر موثر فیصلے کیے گئے جس کی توثیق آج 5فروری مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کی جائے گی ، اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاسی سیل کے ممبران، مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور شعبہ جات کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی ، اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے فیصلوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان آج 5فروری بروز منگل کیا جائیگا ، اجلاس میں ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی پر زور مذمت کی گئی ، اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاںمحمد سلیم نے سابق ناظم رانا مقصود ، سابق نائب ناظم شیخ شہکازاسلم ، طارق محمود جنجوعہ ، محمد ارشد وغیرہ کے خلاف ہرجانہ کا دعوی دائر کر دیا
گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران کنجاہ کے صدر و نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں محمد سلیم کپڑے والا نے سابق ناظم کنجاہ رانا مقصود ، سابق نائب ناظم یوسی کنجاہ شیخ شہکازاسلم ، طارق محمود جنجوعہ ، محمد ارشد سابقہ کونسلر وغیرہ کے خلاف اڑھائی کروڑ روپے کے ہرجانہ کا دعوی دائر کر دیا ، جس پر عدالت سول کورٹ کے جج نے 26فروری 2013ء کو مدعا علہیان کو طلب کر لیا ہے ، یاد رہے کہ 14جنوری 2007ء میں دارہ بہار شاہ کے نزدیک فاروق نامی شخص قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ نمبر 29تھانہ کنجاہ میں درج ہوا مقدمہ کے اندراج کے بیس دن بعد میاں محمد سلیم کپڑے والا کو مدعی طارق محمود نے مذکورہ مدعاعلہیان کی ایماء پر اس جھوٹے مقدمہ میں شامل کر لیا اسی دوران چوہدری محمد سلیم کپڑے والا نے کنجاہ پولیس کے روبرو پیش ہو کر اپنی بے گناہی کے ثبوت فراہم کیے اوران کی بے گناہی ثابت ہونے پر پولیس نے محمد سلیم کپڑے والا کو بے گناہ قرار دے دیا ، بعد ازاں مدعی مقدمہ قتل نے ایڈیشنل سیشن جج گجرات کی عدالت میں استغاثہ بھی دائر کروا دیا جس میں میاں محمد سلیم کپڑے والا کو عدالت نے بھی 2جولائی 2011ء کو بے گناہ ہونے پر باعزت طور پر بری کر دیا تھا ، جس پر میاں محمد سلیم کپڑے والا نے اپنے اوپر جھوٹے مقدمات درج کروانے اور انکی ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کی بناء پر مدعا علہیان پر ہرجانہ کا دعوی دائر کرایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں دفعہ 144نافذ کر دی
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او نوازش علی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سات فروری سے شروع ہونے والے بے ایڈ کے امتحانات کے موقع پر لاء اینڈا رڈر برقرار رکھنے کے لئے امتحانی مراکز گورنمنٹ شاہ حسین گرلز ہائی سکول نز د صوفی ہوٹل گجرات، گورنمنٹ کرسچئن ہائی سکول گجرات اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2جلالپور جٹاں کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت امتحانی عملہ اور امیدواروں کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا امتحانی مرکز کے 100میٹرز کے اندر داخلہ ممنوع ہوگا۔ اس طرح کوئی کسی امیدوار یا سپروائزری سٹاف امتحان کے دوران یا پہلے امتحانی مرکز کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد یا کتاب اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتا۔ڈی سی او کے حکم کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے کلاس پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے موقع پردفعہ 144نافذ کر دیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کلاس پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے موقع پر لاء اینڈا رڈر برقرار رکھنے کے لئے امتحانی ضلع بھر میں قائم تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے یہ حکم 13فروری تک نافذ العمل رہے گا۔ اس حکم کے تحت امتحانی عملہ اور امیدواروں کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا امتحانی مرکز کے 100میٹرز کے اندر داخلہ ممنوع ہوگا۔ اس طرح کوئی کسی امیدوار یا سپروائزری سٹاف امتحان کے دوران یا پہلے امتحانی مرکز کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد یا کتاب اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتا۔ڈی سی او کے حکم کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ اور دھرنے پر تنقید کرنے والوں کا لانگ مارچ اور دھرنا بری طرح ناکام ہو گیا ہے :مہر یوسف یعفور
گجرات (جی پی آئی) مہر یوسف یعفور ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ اور دھرنے پر تنقید کرنے والوں کا لانگ مارچ اور دھرنا بری طرح ناکام ہو گیا ہے ، اور ان کے غبارے ہوا نکل گئی ہے ، سرکاری ملازمین کو جبراً لانگ مارچ اور دھرنا میں شرکت کیلئے لایا گیا تھا ، جو کہ یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ عوام نہ ہیں ، اور مخالفین بارش کے چند قطرے بھی برداشت نہیں کر سکیں ، ہم نے توکئی روز تک بارش میں دھرنا دیے رکھا ، اور جمہوریت کی بقاء کیلئے ہم نے ہی قربانیاں دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل جشن میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم 7فروری کو سوک خورد میں ہوگی
گجرات (جی پی آئی )محفل جشن میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم 7فروری کو سوک خورد میں ہوگی تفصیلات کے مطابق جماعت اہلنست کے زیر اہتمام سالانہ چھٹی محفل جشن عید میلاد البنیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم 7فروری بروزجمعرات سوک خورد میں انعقاد پذیر ہورہی ہے مہمان خصوصی سید زواحسین بخاری آف گھریرہ ،چوہدری شبیر ، میاں رضوان ،چوہدری قیصر،پیر قمر الیاس نوشاہی چک کالا ہونگے اور تلاوت کلام پاک حافظ محمد صدیق ، نعت خواں غلام حسین لارا ںاور چوہدری شبیر حسین ہونگے ۔جبکہ محفل سماع کے دوران شجاعت سلامت گروپ قوالی پیش کریں گے محفل کا باقاعدہ آغاز بعد نماز عشاء ہوگا جبکہ محفل کا مقصد امت مسلمہ کے ایمانوں کو تازگی بخشنا اور چوہدری نذر حسین کوٹیہ مرحوم اور چوہدری سیف اللہ شادیوال مرحوم کے روح ایصال ثواب کے لیے انعقاد پذیر ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل میلاد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم آج گلا نوالہ میں منعقد ہوگی
گجرات (جی پی آئی )سالانہ محفل میلادصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم آج گلا نوالہ میں منعقد ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سالانہ محفل میلاد البنی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم آج گلانوالہ شریف میں غنی جامع مسجددربار والی میں بعد نماز مغرب تا عشاء منعقد ہوگی جس میںقاری محمد اسجدکی تلاوت کلام پاک سے آغاز کے بعد مختلف ثناء خواں حضرات اور نعت خواں حضرات نذزانے عقیدت پیش کرئینگے اور خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد شاہد چشتی ایم اے خطیب اعظم گجرات مرکزی امیر ادارہ پاسبان ناموس رسالت پاکستان کرینگے ۔ اہلنست والجماعت اور عقیدت مندوں سے پرزور اپیل ہے کہ اس روحانی اور بابرکت محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت میں شامل جماعتوں نے بیرونی امداد،بیت المال اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا:فیصل میر
گجرات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائوکے فیڈرل کونسل ممبر محمد فصیل میر پارٹی کی صوبائی کابینہ پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت میں شامل دونوں جماعتوں نے بیرونی امداد،بیت المال اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ انھوں نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن وعدے نھبانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو درپیش مسائل کو پس پشت ڈالا گیا۔انھوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی غلط پالیسیوں کی بدولت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم انھیں کے ووٹوں اور امن کے قیام کے نعرے پر پی پی پی اور مسلم لیگ ن برسراقتدار آئی۔ انھوں نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور ان کے پاس عوامی مسائل کے حل اور ریلیف کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔انھوں نے کہا کہ ناروا اور نامناسب لوڈشیڈنگ ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے تاکہ عوام کو مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ بعض عناصر بجلی کے بحران کی سازش میں ملوث ہیں جو رینٹل یونٹس کے ذریعے عوام کو مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کر رہے ہیںجبکہ رینٹل یونٹس کا عمل شفاف نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے سے عوام کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے لیکن موجودہ حکومت بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور عوام حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مزید مشکلات سے دو چار ہوں گے ۔ اجلاس میں آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ آفتاب شیرپائو ہی پاکستان کی واحد قیادت ہیں جو عوام کو موجودہ سنگین صورتحال سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں ،اجلاس میں پاکستان کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بحث کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں:مسرت تیسیر
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ ضلع گجرات مسرت تیسیر نے 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی مظالم سے نجات حاصل کر کے رہیں گے۔پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں دُعا گو رہیں گے۔انہوں نے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کی بھر پور تائید اور حمایت جاری رکھیں اور اقوامِ متحدہ بھی کشمیریوں کے لیے کوئی بہتر اقدام نکالے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم آج “ناروال”میں کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے
گجرات(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم آج “ناروال”میں کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں 3بجے لالہ موسیٰ میں کشمیر کے حوالے سے پروگرام میں شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی ضلع ناروال نے ریلی کا اہتمام کیا ہے ۔امیر ضلع ناروال ڈاکٹر محمد یٰسین ،جنرل سیکرٹری نور محمد تتلہ بھی ریلی سے خطاب کریں گے۔5فروری ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔کشمیر ی عوام کے جذبہ بے مثال جدوجہد اور ہزاروں کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا نام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی گروپ کے ذمہ داران نے ڈویژنل و مرکزی راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی گروپ کے ذمہ داران شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،سیٹھ اکرام رضا ،چوہدری محمد امتیاز اور چوہدری محمد شفیق نے لاہور میں مرکزی راہنمائوں چوہدری اعجاز احمد ،مصطفیٰ رشید،ناصر خان اور گوجرانوالہ ڈویژن کے راہنمائوں رانا نعیم الرحمان خان ،عثمان سعید بصرا ،رانا ساجد شوکت علی سے ملاقاتیں کیں جن میں صوبہ پنجاب کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔پنجاب کے 36اضلاع میں سے 21اضلاع میں مکمل طور پر نظریاتی گروپ کے ساتھی منتخب ہوئے ہیں یہ نظریاتی ساتھی عمران خان کے ویژن کو لے کر ہر فرد تک پہنچے گے اور عمران خان کی کامیابی کے لیے پوری جدو جہد کریں گے ۔پنجاب کے دیگر 15اضلاع میں بھی نظریاتی گروپ برابری کی سطح پر کام کر رہا ہے اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ صوبہ پنجاب میں آنے والا صدر نظریاتی گروپ سے ہی ہو گا اور ہم ضلع گجرات کے اندر بھی تمام نظریاتی گروپ کو اکٹھا کر کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پوری جد وجہد کے ساتھ نظریاتی گروپ کو کا میاب کرائیں گے ۔