گستاخانہ فلم کے خلاف 8 نومبر کو لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

لاھور (منظور حسین) جماعت اھلسنت پاکستان کے زیر اھتمام گستاخانہ فلم کے خلاف 8 نومبر کو راولپنڈی تا کراچی ہونے والے “لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم لانگ مارچ ” کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لانگ مارچ کے راستے میں ایک سو پچاس جلوسوں کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے جبکہ سنی جماعتوں کے قائدین لانگ مارچ کی قیادت کے لیے راولپنڈی پھنچ گئے ہیں۔

تین ہزار کلو میٹر پر مشتمل پانچ روزہ تاریخی لانگ مارچ کی قیادت جماعت اھلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم اور دوسرے سنی راھنماء کریں گے۔

لانگ مارچ پھلے روز لاھور ، دوسرے روز ساہیوال ، تیسرے روز رحیم یار خان چوتھے روز حیدر آباد اور آخری روز کراچی پھنچے گا۔ لاھور میں ناصر باغ کے باھر لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال کیا جائے گا اور اس موقع پر جلسئہ عام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جماعت اھلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کھا ہے کہ عاشقان رسول باوضو ہو کر درود پڑھتے ہوئے “لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم لانگ مارچ” میں شریک ہوں۔

انھوں نے اپیل کی ہے کہ ھر سچا مسلمان اپنے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے وفا کے ثبوت کے لیے لانگ مارچ میں شریک ہونا کہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ مسلمان ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ھر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ سید ریاض حسین شاہ نے کھا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر احتجاجی تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ سید ریاض حسین شاہ نے کھا ہے کہ حکومت پانچ روزہ لانگ مارچ کے ھزاروں شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔