گلوکار احمد رشدی کی آج 29 ویں برسی منائی جارہی ہے

Ahmed Rushd

Ahmed Rushd

لاہور:(جیو ڈیسک) پاکستان کی فلمی موسیقی پر بتیس سال تک راج کرنے والے گلوکار احمد رشدی کی آج انتیسویں برسی منائی جارہی ہے۔ جنوبی ایشیا کے نامور گلوکار احمد رشدی چوبیس اپریل انیس سو چونتیس کو پیدا ہوئے۔ ان کے فنی سفر کا آغاز انیس سو اکیاون میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار گیت گائے۔

احمد رشدی نے پاکستانی فلموں کے لئے کئی ہٹ گانے ریکارڈ کروائے اور انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ان کے سٹائل کو خطے کے دوسے ممالک میں بھی کاپی کیا جاتا رہا۔ احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ احمد رشدی نے اڑتالیس سال کی عمر میں کراچی میں وفات پائی۔ وہ گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔