گنے کی کرشنگ نہ ہونیکی وجہ سے ربیع کی فصل کی کاشت متاثر

sugar cane

sugar cane

زیریں سندھ میں شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز نہیں کیا جس کی وجہ سے ربیع کی دس لاکھ ایکٹر اراضی متاثر ہورہی ہے سال نو پر اشیا خوردونوش کا قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ۔
یہ بات سندھ آباد ایسوسی ایشن کے صدر ندیم شاہ نے ذرائع کو بتا ئی ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ شروع نہ ہو نے کے باعث دس لاکھ ایکڑ پر گندم کی فیصل کم ہو نے کا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے برآمد کرنے والے ملک کو گندم درامد کرناپڑے گی۔
ندیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کرشنگ نہ ہونے کی وجہ سے سن فلاور ، سرسوں اور دال مسور کی کاشت سخت متاثر ہو رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث نئے سال پر آٹے کے ساتھ ساتھ تیل اور دالوں کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں ہوش ربا اضا فہ ہو گا۔