گوادر (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گیارہ افراد کو قتل کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ گوادرکی سب تحصیل سنسرمیں پیش آیا۔ مسلح افراد نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
علاقہ دور دراز ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔ اس سے قبل بھی گوادرمیں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔