گوجرانوالہ : نوسر باز خاتون ہسپتال سے 5 ماہ کا بچہ لے اڑی

 gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں ایک نوسرباز خاتون سوشل سیکورٹی ہسپتال میں زیراعلاج خاتون کا پانچ ماہ کا اکلوتا بیٹا اغوا کرکے فرار ہو گی۔ کامونکی کی رہائشی صفیہ بی بی جو سوشل سیکورٹی اسپتال میں کئی دنوں سے زیر اعلاج تھی اس کے پانچ ماہ کے بچے احسن کو ایک خاتون لیکر غائب ہو گی۔

اس دوران اس کے پاس ایک خاتو ن آتی تھی اور اس کے پاس بیٹھی رہتی تھی۔ آج بھی وہ بچے کو روتے ہوے دیکھ کر کھلانے کے لیے باہر لے گی اور اس کے بعد واپس نہیں آئی۔ خاتون نے بتایا کہ احسن اس کا اکلاتا بیٹا ہے اور اس کا باپ محنت کش ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک بچے یا خاتون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔