گورنر خیبر پختوانخواہ کی گورنر سندھ سے ملاقات

masood

masood

گورنر خیبر پختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر نے آج شام گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملک میں جاری صورتحال سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔ گورنر نے ملک میں بین الصوبائی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے خاص طور پر جامعات کے درمیان تحقیق و تدریس اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔