گوگل پلس میں نئے فیچرز کا اضافہ

Google Plus

Google Plus

امریکہ : (جیو ڈیسک) گوگلنے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کو نئی شکل میں پیش کیا ہے اور اب گوگل پلس میں کوور فوٹوز اور عنوانات کے علاوہ بہتر نیویگیشن مینیو فراہم کیا گیا ہے۔گوگل کیا کہنا ہے کہ اب تک ایک سو ستر ملین سے زائد افراد گوگل پلس کے رکن بن چکے ہیں تاہم ناقدین کے مطابق باقاعدگی سے اس نیٹ ورک کو استعمال کرنے والوں کی تعداد کہیں کم ہے۔

اپنے بلاگ میں گوگل کے وک گنوٹرا نے لکھا ہے کہ ابھی یہ ابتدائی دن ہیں اور بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن ہم ایک سماجی احساس کی تخیلیق پر بہت پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ گوگل پلس کے نئے فیچرز میں تصاویر اور ویڈیو بڑے سائز اور بہتر کوالٹی میں مہیا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اب گوگل پلس پر ان موضوعات کی فہرست بھی دی جائے گی جن پر اس کے صارفین سب سے زیادہ بات کررہے ہیں۔یہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ ٹاپکس یا مقبول موضوعات کی نقل ہے۔ ٹوئٹر نے یہ سروس دوہزار دس یں اپنی ویب سائٹ پر شروع کی تھی۔

اس کے علاوہ گوگل پلس نے سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک سے کوور فوٹو یا سرورق کی تصویر کی آپشن بھی مستعار لی ہے۔ فیس بک نے حال ہی میں اپنے صارفین کی پروفائلز کو ٹائم لائن کی شکل دیتے ہوئے یہ آپشن متعارف کروائی تھی۔
سوشل میڈیا اور عوامی رابطہ کاری کے استاد ڈیوڈ فلپس کے مطابق ان کے خیال میں ان نئے فیچرز کی مدد سے گوگل پلس کے صارفین کو اس نیٹ ورک کے استعمال میں آسانی ہوگی۔