گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ

ghee oil

ghee oil

کوکنگ آئل مینو فیکچرز اور ٹرانسپورٹرز کے تنازعے کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی ہول سیل مارکیٹ میں کوکنگ آئل مینوفیکررز اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں 20 کلو گھی کے کنستر میں پیچانوے روپے اور کوکنگ آئل کے سولہ کلو کے کنستر پر ایک سو پندرہ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں گھی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی کلو گھی کی قیمت ایک سو پچاس روپے سے بڑھ کر ایک سو ستر روپے ہوگئی۔