گیاری سیکٹر : ریسکیو آپریشن، گلیشئر کے آخری سرے پر کھدائی جاری

Siachen

Siachen

سیاچن: (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اب منتخب مقامات پر کھدائی کی بجائے گلیشئیر کے سرے سے کھدائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سخت موسم کے باوجود گیاری سیکٹر میں گلیشیئر تلے دبے جوانوں کی تلاش کا کام پندرھویں روز بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کی حکمت عملی تبدیلی کرتے ہوئے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اب مخصوص مقامات پر کھدائی کرنے کے بجائے گلیشیئر کے آخری سرے سے کھدائی شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی امدادی ٹیمیں اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہو چکی ہیں۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے درجہ حرارت منفی پندرہ تک گر گیا ہے۔ اس کے باوجود فوجی جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا عزم ہے کہ برف کے تودے میں دبے تمام افراد کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا۔