گیاری میں ریسکیو آپریشن جاری، میڈیا کی ٹیم نہ پہنچ سکی

siachen

siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن تمام تر مشکلات کے باوجود دسویں روز بھی جاری ہے۔ میڈیا کی ٹیم کو علاقے کا دورہ کرانے کی کوشش خراب موسم کے باعث ناکام ہو گئی۔

دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے پاک فوج کے جوانوں اور سویلینز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پیر کو میڈیا کی ٹیم کو علاقے میں لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم خراب موسم کے باعث اسکردو میں بھی لینڈنگ ممکن نہ ہوسکی اور میڈیا کی ٹیم کو واپس لانا پڑا۔

گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے 139جوانوں اور گیارہ سویلین کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن موسم اور آپریشنل مشکلات کے باوجود بھرپور انداز میں جاری ہے۔ امدادی کاموں میں پانچ سو سے زائد فوجی جوان اور غیرملکی ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔کئی ممالک کی جدید آلات سے لیس ماہرین کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ تین ترجیحی مقامات پرانسانی آثارکی نشاندہی پرکھدائی کیلئے مشینری کے بجائے کدال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔