گیس کی بندش اوور پریشر میں کمی سے خواتین کو امور خانہ دار کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا

گجرات (جی پی آئی) لالہ موسیٰ شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی بندش اوور پریشر میں کمی سے خواتین کو امور خانہ دار کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ لالہ موسیٰ شہر اور گرد ونواح کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کامسئلہ درپیش ہے ، جس سے خواتین کو امور خانہ داری کیا نجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بعض علاقوں میں رات گئے پریشر بحال ہونے پر خواتین رات گئے سونے کے بجائے ہنڈیا وغیرہ پکانے بیٹھ جاتی ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا فوری نوٹس لیا جائے۔